بی پی ایل:باریسل اور راج شاہی آج مدمقابل

December 01, 2016

بنگلا دیش پریمیر لیگ میں آج باریسل بلز اور راج شاہی کنگز کےدرمیان میچ کھیلا جائے گا، جیو سوپر سے سنسنی خیز میچ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ڈھاکا میں جاری بنگلا دیش پریمیر لیگ میں آج 36واں میچ کھیلا جائے گا، جس میں باریسل بلز اور راج شاہی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،راج شاہی کنگزد س میں سے پانچ میچ جیت چکی ہے اور دس پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

باریسل بلز کی ٹیم اب تک دس میں سے صرف تین میچ ہی جیت پائی ہےاور پوائنٹس ٹیبل پرسب سے آخری نمبر پر موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔