لاہور،عمران خان کے کزن،ن لیگی رکن اسمبلی انعام اللہ نیازی دن دہاڑے لٹ گئے

December 02, 2016

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اور عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو مال روڈ پر ڈاکووں نے دن دہاڑے لوٹ لیا ،میڈ یا رپورٹس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی اپنی گاڑی میں مال روڈ سے گزر رہے تھے اور وہ موبائل فون پر کسی سے بات کر رہے تھے ،اس دوران ان کی گاڑی سگنل پر رکی تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوان سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔