پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں،میرواعظ

December 02, 2016

کراچی( جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق جنہیں لگاتار اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل میں نظر بند رکھا گیا ہے نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرولاور پاک بھارت سرحدوں پر مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں دونوں اطراف میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں سے پھر اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک ایسی فضا استوار کریں جس سے تمام مسائل خاص طور پر دیرینہ مسئلہ کشمیر کا ایک ایسا دائمی حل تلاش کیا جاسکے جو کشمیری عوام کی خواہشات کی عکاس اور دونوں ہمسایہ ملکوں کیلئے قابل قبول ہو،ادھرمتحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے سیکریٹری کے بیان کے مطابق ولادت با سعادت حضرت محسن انسانیت ،رسول رحمت ﷺ کے مقدس اور متبرک مہینے ربیع الاول کی آمد پر مجلس کے امیر اعلیٰ میرواعظ کشمیر مر فاروق نے عالم انسانیت خاص طور پر مسلمانان عالم کو دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہوئے مسلمانوں سے اسوئہ رسول اکرم ﷺ کو صدق دل سے اپنانے کی اپیل کی ہے ۔