24وکلاءکی تحریک انصاف لائیرز ونگ میں شمولیت

December 03, 2016

ملتان(سٹاف رپورٹر)انصاف لائیرزفورم کے ضلعی صدرغلام مصطفیٰ چوہان نے کہاہے کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریراورقطری شہزادے کے خط میں تضاد ہے اوردبئی اسٹیل مل کی رقم بھی ثابت نہیں ہوسکتی ہے جس سے پتہ چلتاہے کہ لندن فلیٹس کمیشن کی رقم سے خریدے گئے تھے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے 24 وکلاءکی تحریک انصاف لائیرز ونگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاہے ،اس موقع پر دیگر عہدیداران احتشام الحق خان ،شاہ زیب افشار،شفیق ملک ،ناصر فراز کھیڑااورعباس حیدرزیدی اورشمولیت کرنے والے وکلاء موجود تھے ۔