حکومتی رکاوٹوں کے باوجود عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہی ہوگی: سیف اللہ خان

December 03, 2016

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے گذشتہ 32 سالوں سے ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس کی حکومت اجازت نہ دے کر رکاوٹیں ڈال رہی ہے مگر ہم حکومتی رکاوٹوں کے باوجود عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد مینار پاکستان پر ہی ہوگی۔