سیالکوٹ، شہری سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی

December 03, 2016

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دن دیہاڑے ڈاکووں نے شہری سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ محلہ لطیف آبا دمیں شہبازنجی بنک سے 2لاکھ50ہزار روپے کی نقدی لے کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ دو نامعلوم ڈاکو وں نے پیچھا کرتے ہوئے اس کو روک لیا اور پیسے چھین لئے۔ مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے شہباز شدید زخمی ہو گیا جس کوتشویشناک حالت کے پیش نظر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔