انگلینڈاورویلزمیں 26000مسلمان بچےکیتھولک اسکول جاتے ہیں،رپورٹ

December 03, 2016

لندن(صباح نیوز) برطانیہ کے شہر لندن اور ویلز میں تقریبا26000 مسلمان بچے کیتھولک اسکولوں میں جا تے ہیں۔غیر کیتھولک بچوں میں سب سے بڑی تعداد دوسرے کرسچین گروپوں سے ہے جبکہ دسواں حصہ مسلم گھرانوں سے ہے،حکومت مزید غیر کیتھولک اسکول شروع کرنے کا منصوبہ بنا نے پر غور کررہی ہے۔کیتھولک ا سکولوں میں غیر کیتھولک بچوں کی تعداد مقامی سطح پر آبادی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ان ا سکولوں میں مسلم بچوں کی تعداد غیر عیسائی بچوں کے بعد سب سے زیادہ ہے۔شیفیلڈ میں سینٹ پیٹرِک کیتھولک والینٹری اکیڈمی کی سربراہ فنیولا نیلِس کے اسکول میں آدھے سے زیادہ بچے غیر کیتھولک ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی میں خاصی تبدیلیاں آئی ہیں اورا سکول ان والدین میں مقبول ہے جو اپنے بچوں کو کیتھولک اسکول میں بھیجنا چاہتے تھے حالانکہ وہ خود کیتھولک نہیں ہیں۔