مجھے عوام کی مرضی سے پارٹی عہدہ دیا گیا، ڈاکٹر عاصم

December 03, 2016

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ انہیں عوام کی مرضی سے پیپلزپارٹی میں عہدہ دیا گیا ہے،میں پیپلز پارٹی کا شکرگزار ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ کراچی اور پارٹی کی خدمت کریں گے۔

اس سوال پر کہ آپ نے سیاست سے توبہ کرلی تھی؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ وقت بدلتا رہتا ہے،میرا فرض ہے کہ میں اس ملک کے لیے کچھ کروں۔