فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ خان کا کردار مختصر کر دیا گیا

December 03, 2016

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کردار مختصر کردیا گیاہے، فلم کے نئے ٹیزر سے بھی ماہرہ خان غائب ہیں۔

رئیس کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں جن میں شاہ رخ خان تو موجود ہیں لیکن ماہرہ خان کہیں نظر نہیں آرہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث ’رئیس‘میں ماہرہ خان کا کردار مختصرکردیا گیا ہے۔

ٹیزر میں شاہ رخ موجود ہیں لیکن ماہرہ خان کہیں نظر نہیں آ رہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ کا کردار پاک بھارت کشیدگی کے باعث کاٹا گیا ہے۔

پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کرنے سےمتعلق تنازع کھڑا ہونے کے بعد ریلیز کے لیے تیار وہ بھارتی فلمیں بھی بھارتی شدت پسندی کا نشانہ بنیں جن میں پاکستانی فنکار کام کرچکےتھے۔

ایک موقع پر اسی فلم کے حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پروگرام میں بتایا کہ جب انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم سائن کی ہے تو انہیں یقین نہیں آیا، ماہرہ نے جب یہ واقعہ سنایا تو ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔