ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر میں دھماکہ،2 افراد زخمی

December 04, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چوکنڈی قبرستان کے قریب آئل ٹینکر ٹرمنل میں کام کے دوران ہفتے کو ڈیزل ٹینکر میں زور دار دھماکہ ہوا،دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،، زخمی ہونے والے 30 سالہ محمد شفیق اور 25 سالہ محمد ساجد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایاگیا۔