جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز 8224 افراد لیب سروس سے مستفید

December 04, 2016

جیکب آباد (نامہ نگار) جمس اسپتال میں 8224 افراد لیب سروس سے مستفید ہوئے 2618 سینے کے مریض ،2321ملیریا اور یرقان کے 2001مریض نکلے حکام نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ جمس کے ڈائریکٹر ریٹائرڈ بریگیڈئیر محمد زبیر شیخ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 8224افراد لیب کی سہولت سے مستفید ہوئے جبکہ 5244 بچوں کا علاج کیا گیا علاوہ ازیں 1771 آنکھوں ،1072 ڈینٹل ،جلد کے 1503 نمونیہ کے 38،ٹی بی کے 605 ٹائیفائیڈ کے 512، السر کے 416، خارش کے 75 لشمینیا کے 30، ہائپرٹینشن کے 196،لیور سروسز کے 201، پیشاب کی تکلیف کے 311، ایستھما کے 216، دل کے امراض کے 399، شوگر کے 339، ڈپریشن کے 106مریض آئے جن کا معائنہ کرکے ادویات دی گئیں۔ جیکب آباد میں سینے کے سب سے زیادہ مریض 2618اور یرقان کے 2001کیس رپورٹ ہوئے جو حیرت انگیز ہے جس پر ہم تحقیق بھی کررہے ہیں اس حوالے سے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کے حکام کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔