پاکستان کا امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ

December 04, 2016

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ واشنگٹن میں نئی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انتظامات سنبھالنے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات کوباہمی احترام اور ایک دوسرے کی تشویش کو باوقار انداز میں سمجھنے کے بنیادی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان کا موقف اس ہفتے امریکا میں تھنک ٹینکس تک اس وقت پہنچایا جائے گا جب وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی امریکی دارالحکومت میں موجود ہوں گے۔