بھمبر، کسچناتر پل پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے طالبہ پل سے نیچے گر کر زخمی

December 04, 2016

بھمبر(نمائندہ خصوصی )بھمبر کے کسچناتر پل پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے طالبہ پل سے نیچے گر کر زخمی ہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق فرسٹ ائیر کی طالبہ کالج جارہی تھی کہ پل پر سامنے سے آنے والا موٹر سائیکل بے قابو ہوگیا اور طالبہ کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے طالبہ پل کے نیچے جا گری اور زخمی ہو گئی، طالبہ کو ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر منتقل کردیا گیا ،عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایس پی بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ صبح کے وقت ٹریفک اہلکاروں کو پل پر تعینات کیا جائے تاکہ مزید کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے ۔