ڈی سی ژوب کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں‘جمعیت نظریاتی

December 04, 2016

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ ڈی سی ژوب محمدعظیم کاکڑ کی اچھی کارکردگی سے گھبراکر جرائم پیشہ عناصر ان کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں جوقابل مذمت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نےجمعیت نظریاتی ضلع ژوب کے سالار ڈسٹرکٹ ممبر شیر خان پریس سیکرٹری اختر جان غوریزئی اورمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ڈی سی محمدعظیم کاکڑ نے تعیناتی کے بعد ضلع ژوب میں حکومتی رٹ بحال کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنائی اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے عملی اقدامات کیے جس سے عوام کے سکھ کا سانس لیاجبکہ جرئم پیشہ عناصر نے منفی پروپیگنڈہ شروع کررکھاجو عوام نے مسترد کردیاہے۔