داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات

December 05, 2016

داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ایک بار پھر سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ذرائع نے شامی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کو بتایا کہ داعش کے سینئر رہنماوں کا اجلاس عراق میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

اس اجلاس کی طلبی سے ابو بکر البغدادی کی موصل کی جنگ میں ہلاکت کی افواہ پھیل گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آچکی ہیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں ۔