سول اسپتال کوئٹہ خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک، سرفراز بگٹی

December 06, 2016

سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث گروپ کا ماسٹرمائنڈ جہانگیر پشین میں دیگر 4ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔

یہ انکشاف بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں وکیلوں کے قتل کے لیے خودکش دھماکا احمد علی نامی شخص نے کیا جو کوئٹہ کا مکین تھا۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے 40 کلو دھماکاخیز مواد، چار خودکش جیکٹیں، دستی بم اور دیگر مواد ملا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے جن میں ایک جہانگیر عرف بزرگ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے، ملزمان کے زیراستعمال کمپاونڈ سے تیس سے چالیس کلو دھماکہ خیزمواد ،چار خودکش جیکٹس ،دستی بم اور دیگر تخریبی مواد ملا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال کےخودکش حملہ آور کانام احمد علی ہے جو کوئٹہ کا رہائشی تھا، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں این ڈی ایس اور ( را ) ملوث ہیں۔ کالعدم لشکر جھنگوی العالمی، جیش السلام اور تحریک طالبان پاکستان مل کر کارروائیاں کر رہی ہیں۔