گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں، شہباز شریف

December 06, 2016

وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لندن سے صوبائی انتظامیہ کوہدایت جاری کیں ہیں کہ گنے کےکاشتکاروں کو کوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے اور انہیں فوری ادائیگی کاموثر نظام بناکراس پرعمل کیا جائے ۔

کاشتکاروں کومعاوضےکی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ، انکے مفاد کا ہرصورت تحفظ کریں گے ۔