برازیل: شادی کیلئے ڈرامائی انٹری دلہن کی جان لے گئی

December 07, 2016

برازیل میں شادی کے موقع پر ڈرامائی انٹری دلہن کی جان لے گئی۔ نرس روز میری نے اپنے دولہا اور 300مہمانوں کو سر پرائز دینے کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر شادی کی جگہ پہنچنے کا پلان بنایا تھا۔

بد قسمتی سے ہیلی کاپٹر راستے میں ہی کریش ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دلہن، اس کا بھائی، ویڈنگ فوٹو گرافر اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔