آرمی چیف سےبرطانوی لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات

December 07, 2016

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےبرطانوی لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمرنے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیومیں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اورباہمی پیشہ ورانہ امورپرگفتگوکی گئی ۔

سرجان لوریمرنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ،انہوں نے خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔