معروف نعت خواں جنید جمشید اہل خانہ سمیت طیارہ حادثے کا شکار

December 07, 2016

معروف نعت خواںجنید جمشید بھی اہل خانہ سمیت طیارہ حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔

حویلیاں کے قریب حادثے کے شکار پی آئی اے کے طیارے میں معروفنعت خواں جنید جمشیدبھی سوارتھے، جنید جمشید دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں چترال میں موجود تھے،جنید جمشید کے بھائی نے بھی ان کی طیارے میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ جنید جمشید کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی طیارے میں موجود تھیں۔

بھائی کے مطابق جنید جمشیدکو اسی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچنا تھا، ان کا نام مسافروں کی لسٹ میں شامل ہے اور ان کی سیٹ نمبر 27سی تھا۔