بھارت میں غیرت کے نام پر قتل میں ریکارڈ اضافہ

December 08, 2016

بھارت میں سال 2015ء کے دوران غیرت کے نام پر قتل میں 796؍ فیصد ریکارڈ کیا گیا جس میں بھارتی ریاست اترپردیش سرفہرست ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2014ء کے مقابلے میں 2015ء میں غیرت کے نام پر قتل میں 796؍ فیصد اضافہ ہوا ۔

2014ء میں 28؍ قتل کئے گئے جبکہ 2015ء میں یہ تعداد 251؍ تک جاپہنچی ۔