اسرائیلی وزیر اعظم کا سنہری مجسمہ گرادیا گیا

December 08, 2016

اسرائیلی وزیراعظم ،بیجمن نیتن یاہو اپنے پرتعیش طرز زندگی اور سامراجی رجحانات کی وجہ سے کنگ بی بی کی عرفیت سے معروف ہیں۔

ان کی اسی شہرت کو مدنظر رکھ کر ایک اسرائیلی آرٹسٹ نے ان کا سنہری رنگ کا مجسمہ ایک سفید ستون پر رکھ کر تل ابیب کے مشہور چوک پرسرعام نمائش کے لئے رکھ دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس پر ثقافت کی وزیر میری ریگیو نے سخت تنقید کی جبکہ تل ابیب کے میونسپل حکام نے آرٹسٹ کو فوری طور پر مجسمہ ہٹانے کا حکم جاری کیا جس پر آرٹسٹ نے لوگوں کی مدد سے مجسمہ گرادیا۔