فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں جلد انتخابات کرائے جائینگےصوبائی وزیر امداد باہمی

January 11, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر امداد باہمی جام اکرام اللہ خان دھاریجو نے کہا ہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں جلد انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ ماہی گیروں کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ فشریزمیں صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے کراچی فش ہاربر میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹرز اور سندھ ٹرالرز اونر اینڈ فشرمین ایسوس ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹرز سلیم دیدک، آصف بھٹی، رمضان ملاح، حبیب اللہ، ابوذر ماڑی والا، خان میر خان، حاجی ولی، محمد عابد عارفین، غلام مصطفی پھل، سندھ ٹرالرز اونر اینڈ فشرمین ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ مسرور اعجاز صدیقی، حبیب اللہ خان نیازی، عبدالمجید خان، محمد اکبر خان نیازی اور دیگر بھی موجود تھے۔