ریجنل کر کٹ،زون تین کے محمد علی کی اننگز میں دس وکٹ

January 11, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون تین کے بولر محمد علی نے زون سات کے خلاف اننگز میں دس وکٹ حاصل کر لئے۔یو بی ایل کمپلکس میں محمد علی نے8.3اوورز میں12رنز دے کر دس وکٹ حاصل کئے ۔زون تین نے زون سات کواننگز اور195رنز سے شکست دے دی۔زون سات پہلی اننگز میں72اور دوسری اننگز میں صرف23رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔دیگر میچوں میں زون دو نے زون چھ کو9وکٹ سے شکست دے دی۔