امریکی انٹرنیٹ کمپنی ’یاہو‘ کو نئے نام’الٹابا‘سے چلانے کا فیصلہ

January 11, 2017

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ کمپنی ’یاہو‘کی ڈاریکٹر مریسا مئیر نے یاہو کو حالیہ ہیکر کی جانب سے حملے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کردیا ہے جس کے بعد اسے خریدنے والی نئی فرم اس کمپنی کو ’یاہو‘کی بجائے ’الٹابا‘کے نام سے چلائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مریسا مئیر نے یہ انکشاف گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے میلے سی ای ایس میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 55ملین ڈالر کے پیکج کے ساتھ یاہو سے الگ ہوجائیں گے اور اس کمپنی کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے پانچوں ممبر بھی استعفا دے دیں گے جس کے بعد نئے ممبرز اس فرم کو ایک نئے نام الٹابا کے نام سے چلائیں گے۔واضح رہے امریکا کی معروف ٹیلی کام کمپنی ’ویریزون‘ امریکی انٹر نیٹ کمپنی ’یاہو‘کو تقریبا پانچ ارب ڈالر نقد رقم میں خرید رہی ہے جس کے بعد ’یاہو‘ کی اصل انتظامیہ کے پاس صرف یاہو جاپان کے 35.5 فیصد جبکہ چینی ای کامرس کمپنی ’علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ‘ کے 15 فیصد شیئرز رہ جائینگے۔