فاروق ستار کا جنرل قمر جاویدباجوہ کو ٹیلی فون، نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

January 11, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے نیا منصب سنبھالنے پر جنرل قمر جاوید باجودہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک میں امن و استحکام کے لئے افواجِ پاکستان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔