کراچی میں کوئٹہ سے چلنے والی یخ بستہ ہوائوں کی لہر تیسرے روز بھی جاری رہی

January 11, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کوئٹہ سے چلنے والی یخ بستہ ہوائوں کی لہر تیسرے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے شہر میں گرم کپڑوں کا استعمال بڑ ھ گیا پیر کو سردی کی شدت بڑھنے کے باعث شام کو زیادہ تر لوگوں نے اپنا وقت گھر میں گزارا، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 9.5 سینٹی گریڈ رہا، بدھ کو مزید کم درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں شدید سردی کا اثر ہمیشہ کراچی پر پڑتا ہے سردی کی یہ لہر آئندہ دو تین روز تک جاری رہے گی۔