دو طرفہ تجارت ‘چکوٹھی اڑی امن برج سے47ٹرکوں نے کراسنگ کی

January 12, 2017

چناری (صباح نیوز)سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اڑی امن برج سے47مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے12مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت آج جمعرات اور کل جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی جس کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔