فیتا …

January 15, 2017

’’ہمارے کرکٹرز کی کارکردگی میں تسلسل کیوں نہیں؟‘‘
میں نے رمیز راجا سے دریافت کیا۔
وہ مجھے ڈریسنگ روم میں لے گئے۔
ایک فیتا تھما دیا۔
میں نے تمام کھلاڑیوں کی پیمائش کی۔
کسی کی کمر تیس تھی، کسی کی بتیس، کسی کی چونتیس۔
پھر وہ مجھے آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں لے گئے۔
میں نے وہاں بھی فیتے سے ناپ لیا۔
یہ جان کر حیرت ہوئی کہ تمام آسٹریلوی کرکٹرز کی شرٹ کا سائز ایک تھا۔
رمیز راجا نے کہا،
’’ایک دن کی پرفارمنس کوئی بھی کھلاڑی دے سکتا ہے۔
کارکردگی میں تسلسل کا تعلق فٹنس سے ہوتا ہے۔‘‘