ٹریفک حادثات میں 9سالہ بچہ اور ایک شخص جاں بحق

January 16, 2017

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی میں بارات کی بس سے گرنے والا بچہ بس کے پچھلے ٹائروں تلے آکر کچل گیا ،بچے کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ۔پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 9سالہ سہیل ولد عبدالرحمن کے نام سے کی گئی ،ماڈل کالونی تھانے کی حدود ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 2کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد مین آکر 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔