قومی بائولنگ ایونٹ

January 16, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر)دسویں قومی بائولنگ چمپئن شپ 24 سے 29 جنوری تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔جس میں ملک بھر سےقومی کھلاڑی کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین بھی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے ۔چمپئن شپ میں سات مختلف کیٹگریز ماسٹر سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، ایمچر، خواتین اور میڈیا ایونٹ کے علاوہ اس سال نیشنل چمپئن اسٹار کپ کا نیا ایڈیشن بھی شامل کیا گیا ہے ۔