بارش کی وجہ سے اعجاز فاروقی کر کٹ کے دو میچ مکمل نہ ہوسکے

January 16, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے زون2کے زیر اہتمام پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاثانی اسپورٹس نے سمن آباد جیم خانہ پر 6وکٹوں سے ہرادیا۔ گروپ ’اے‘ میں نیو یونائیٹڈ جیم خانہ گراؤنڈ پر پہلے سمن آباد جیم خانہ نے 7وکٹوں پر 154رنز بنائے۔انیس خان 28رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ فیضان منیر نے 22رنز اسکور کئے۔ عبداﷲ وسیم نے 19رنز اور فرحان قریشی نے 21رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کامران خان کو 21رنز پر ایک وکٹ ملی۔لاثانی اسپورٹس کو مطلوبہ ہدف 4وکٹوں پر 155رنز بناکر حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں الشہزاداد سی سی نے 7وکٹوں پر 233رنز بنائے۔ جنید جلال نے 69رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 6چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔اسامہ طارق نے بھی 52رنز بنائے۔ شائنو اسپورٹس کی جوابی اننگز شدید بارش کے باعث شروع نہ ہوسکی اور میچ کو نامکمل قراردے دیا گیا۔ طارق میموریل سی سی نے 325رنز اسکور کئے۔ کوہ نور سی سی کی جوابی اننگز شدید بارش کی نظر ہوگئی اور میچ کو نامکمل قراردے دیا گیا۔