جدید تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی خاص خیال رکھا جائے ،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

January 16, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہدور جدید کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور اخلاقی تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جائے تاکہ ملک و ملت کو اچھے شہری اور ہونہار نوجوان میسر آسکیںان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی اسکول رائز گرامر اسکولز پھلیلی اور لطیف آباد کیمپس کے زیر اہتمام محفل میلاد سے مقامی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ حیدرآباد کے ناظم امتحانات مسرور انور زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رائز گرامر اسکولز کے طلباءو طالبات نےخوب صورت انداز سے نعت شریف ﷺپیش کی ہیں ۔ اس موقع پر رکن الاسلام جامعہ مجددیہ کے پرنسپل صاحبزادہ عزیرمحمود الازھری‘ صاحبزادہ عاطر محمود الوری نے خطاب جبکہ حسین بخش حسینی‘ناظم علی آرائیں‘ محمد یونس دانش و دیگر موجود تھے۔