نادرہ عملے کی من مانیاں، شہری ٹھوکریںکھانے پر مجبور

January 16, 2017

کنُری(نامہ نگار)کنُری میں قائم نادرہ آفس کے عملے کی من مانیاں وقوانین کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں زائدالمیاد ونئے اور عمر کی در ستی کے لئے آنیوالے شہریو ں ،سادہ لوح افراد اور طلبہکو مختلف غیر ضروری معاملات میں اُلجھا کر انکو میرپورخاص ،عمرکوٹ بھیج کر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے بعدازاں خود یاپھر اپنے مقرر کردہ ایجنٹوں کے ذریعے مبینہ طور پر رشوت لیکر مسلہ حل کردیا جاتا ہے، غلہ منڈی ایسوسی ایشن کے صدر افتخار پٹھان ،سٹیزن ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف آرائیں اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نعمان امین نے صورتحال پر برہمی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو مہیا کردہ سہو لتو ں کی راہ میں مذ کو رہ دیوار بنے ہوئے ہیں انکا سد باب ضروری ہے۔ انہوں نے حکامسے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔