پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے چھاپے‘ ٹیکسلامیں دودھ اور پنیر بنانیوالی فیکٹری سیل

January 16, 2017

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردو نوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔ اس ضمن میں راولپنڈی اور ٹیکسلا انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھاپے مارے گئے۔ ٹیکسلا میں لاوستا ڈیری نامی دودھ اور چیز بنانے والی معروف فیکٹری کو مضر صحت اجزاء کے استعمال اور ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا۔ یونٹ میں اشیاء کی تیاری میں ناقص دودھ کا استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ ڈبوں پر غلط لیبلنگ بھی کی جا رہی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی فریحہ انور نے بتایا کہ سیل کی گئی ڈیری پروڈکٹس فیکٹری کے فریزر میں فنگس اور مکھیوں کی بہتات پائی گئی۔ راولپنڈی میں لذیذہ پلائو کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کچن میں کپڑوں اور جوتوں کی موجودگی پر اور اشیأئے خوردو نوش فرش پر رکھنے‘ گندے فریزر اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیاگیا۔