بی این پی بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ‘بشری رند

January 16, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بی این پی کی رہنما بشری رند نے بیان میں کہا ہے کہ ہر دور میں بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے دعوئے کیے گئے مگرحقائق اس کے برعکس ہیں انہو ںنے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں اس لیے عوام کی امیدیں قائد بلوچستان سرداراخترجان مینگل سے وابستہ ہیں جس کی واضح دلیل لوگوں کا جوق درجوق بی این پی میں شامل ہونا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی موثر قوت کے طورپر ابھررہی ہےجو عوام کومایوس نہیں کریگی ہمارے قائدین کا ماضی گواہ ہے انہو ںنے اقتدار کو ٹھوکر مار دی لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔