اسلامیہ کالج میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگائی جائے ‘آئی جے ٹی

January 16, 2017

پشاور (خبر نگار خصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا ہنگامی اجلاس ناظم حافظ محسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام حلقوں کے ناظمین اور دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب میں ناظم حافظ محسن اقبال نے کہا کہ اسلامیہ کالج ایک تاریخی درسگاہ ہے ، پاکستان کی ترقی میں اس کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں تاہم کچھ غیر تعلیمی عناصر اس کے تشخص کو خراب کرنے کے درپے ہیں‘ ہر روز تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کیلئے فائرنگ، جھگڑے اور اسلحہ کی نمائش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہےلہٰذا وائس چانسلر اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر زبردست احتجاج کیا جائے گا۔