حکمرانوں کی کرپشن کسی صورت چھپ نہیں سکتی‘شہزادافضل

January 16, 2017

سرگودھا(نمائندہ جنگ) جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب چوہدری شہزادافضل نے کہاہے کہ جب سے پانامہ لیکس آئی ہے شریف خاندان کے خلاف ثبوت آتے ہی جارہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے نے لندن فلیٹس1990ءسے شریف فیملی کی ملکیت ثابت کر کے ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیاہے۔ شر یف خاندان میں اگرجرات ہے توپھر وہ کیس کرے۔ عالمی نشریاتی ادارے نے موجودہ حکمرانوں کی کرپشن پرپروگرام کرکے پاکستان کے حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتارڈالا۔موجودہ حکمرانوں کی کرپشن ا ب کسی صورت بھی چھپ نہیں پائے گی بلکہ بے نقاب ہوتی رہے گی۔