گجرات،اٹلی سے شادی پر آئے 2کمسن بھائی ٹرین کی زدمیں آکر جاں بحق

January 16, 2017

گجرات،منچن آباد(نمائندہ جنگ) گجرات میں اٹلی سے شادی پر آئے 2کمسن بھائی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے جبکہ منچن آباد میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم کے میں 3افراد جا ں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں دیونہ منڈی کا رہائشی چوہدری اسجد اٹلی سے اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کرنے گاؤں آیا‘ اسکے 2کمسن بیٹے 3سالہ ذوالقرنین اور 5سالہ شاہ زین کھیلتے ہوئے ریلوے لائن پر چڑھ گئے‘ اس دوران راولپنڈی سے کراچی جانیوالی ٹرین تیز گام نے دونوں بھائیوں کو کچل دیا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے‘ کمسن بھائیوں کی نعشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ منچن آباد کے رہائشی محمد ذاکر ،عثمان اور محمد اقبال اپنے دوست محمد شریف کے ہمراہ مہندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجہ میں شریف ،ذاکر اور عثمان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ محمد اقبال شدید زخمی ہوگیا۔