کمیونٹی22 جنوری کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کرے، چوہدری سعید

January 16, 2017

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور حکومت آزاد کشمیر کے وزیر برائے امور منگلا ڈیم چوہدری محمد سعید خان نے راجہ شوکت علی خان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برطانیہ افراہیم تبسم سے والسال میں ملاقات کی۔ چوہدری محمد سعید نے راجہ شوکت علی خان کی مقبوضہ کشمیر کے لئے جدوجہد کو سراہا، وزیر منگلا ڈیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اتحاد و اتفاق کی اپیل کی ،اس موقع پر انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار حسین گیلانی 22جنوری کو دورہ برطانیہ کے لئے آ رہے ہیں تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ان کا شاندار استقبال کرے، چوہدری محمد سعید خان نے کہا کہ کشمیری کسی قیمت پر بھارت کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے اور حق خودارادیت ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر راجہ مظہر اقبال، راجہ امجد خان، راجہ اختر علی خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر محمد نذیر خان، راجہ اسرار علی خان، نصیر احمد خان ایڈووکیٹ، پروفیسر راجہ ظفر، یوسف خان، غفار انقلابی، راجہ بلال علی خان، راجہ تیمور علی، راجہ مروت علی و دیگر بھی موجود تھے۔