بی بی سی کی رپورٹ توہماری تائید کرتی ہے، مصد ق ملک

January 23, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ پر بہت ہنگامہ کھڑا کیا گیا، وہ رپورٹ توہماری تائید کرتی ہے۔

ن لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تین ہفتے ہوگئے نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تلاشی کا ٹائم آ گیا، عمران کو اب گھبرانا نہیں چاہئے، وہ بھاگ کیوں رہے ہیں، تلاشی کیوں نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، غیر ملکی فنڈ کیس میں ان سے منی ٹریل مانگی گئی ہے، جبکہ وہ حکم امتناع کے پیچھے چھپ کر عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

دانیال عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈ سے چلائی جانے والی جماعت تحلیل ہوجاتی ہے،ن کی فنڈنگ میں کئی جگہ رقم تو لکھی ہوئی ہے نام نہیں کہ کس نے دیے۔