گوجرانوالہ:تھانےدار کا موٹر سائیکل رکشا ڈرائیور پر تشدد

January 24, 2017

گوجرانوالہ میں تھانےدار نے موٹر سائیکل رکشا ڈرائیورکو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ بے حال ہوگیا۔

موٹر سائیکل رکشا سب انسپکٹر کی گاڑی سے ٹکرا گیاتھاجس پر مشتعل ہوکر پولیس اہلکار نے رکشا ڈرائیور کو مارا پیٹا۔

شہریوں نے ڈرائیور کو چھڑانے کی کوشش کی تو سب انسپکٹر نے ان سے بھی بد تمیزی کی جس پر شہریوں نے سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

موٹرسائیکل رکشا ڈرائیور سے مار پیٹ کرنے والا سب انسپکٹروزیر آباد تھانے میں تعینات ہے۔