خلا سے لی گئی زمین اور چاند کی نئی تصاویر جاری

January 24, 2017

امریکی ادارے نیشنل اوشینیک اینڈ ایٹمسفرک ایڈمنسٹریشن نے خلا سے لی گئی زمین اور چاند کی نئی تصاویر جاری کر دیں۔

دنیا کے موسم کا حال جاننے کے لیے ماحولیاتی ایجنسی کے خلا میں بھیجے گئے نئے سیٹلائٹ نے زمین اور چاند کی ہائی ریزولیشن تصاویر بھیجی ہیں۔

ان تصاویر سے سائنسدانوں اور موسمیاتی ماہرین کو ماحول کی تبدیلی، مدوجزر، بادلوں کا بننا، زمین اور پانی کی سطح کے درجہ حرارت، آگ، آتش فشاں، دھویں راکھ کے اثرات کو جاننے کے ساتھ طوفانوں اور قدرتی آفات کے خطرات جاننے میں مدد ملے گی۔