اداکارہ لنزے لوہان کی 7 سالہ شامی مہاجر بلاگرسے ملاقات

January 28, 2017

مشہور امریکی اداکارہ لنزے لوہان نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور7 سالہ شامی مہاجر بلاگر البنا العبد سے انقرہ میں ملاقات کی ہے۔

ترک صدارتی دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات جمعے کو ہوئی۔ترک میڈیا کے مطابق لوہان ماضی میں ترکی کی طرف سے مہاجرین کی امداد کی ستائش کر چکی ہیں۔

شامی مہاجر بچی البنا العبد اس وقت مشہور ہوئی تھیں جب انہوں نے ٹوئیٹر پر شامی خانہ جنگی کی دل دوز تصویر کشی کی تھی، حلب سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پہنچی تھی۔