مقصد ……

February 13, 2017

’’میرا پڑوسی نشہ کرتا ہے،رشوت لیتا ہے،
بد معاشوں سے دوستیاں کرتا ہے۔‘‘
میں نے عدالت میں درخواست دائر کی۔
محلے میں خبر پھیل گئی۔
پڑوسی منہ چھپا کے آنے جانے لگا۔
میری واہ واہ ہو گئی۔
میرے وکیل نے پوچھا،
’’پڑوسی کے خلاف کیا ثبوت پیش کریں؟‘‘
میں نے بتایا،
’’پڑوسی رات کو لڑکھڑاتے ہوئے چلتا ہے۔
اس کے پاس نئی گاڑی ہے۔
اس کے دوستوں کے چہرے پر نشانات ہیں۔‘‘
وکیل نے رائے دی،
’’یہ کوئی ثبوت نہیں۔
عدالت ہماری درخواست اٹھا کر پھینک دے گی۔‘‘
میں نے کہا،
’’مقدمہ نہیں جیتنا،
پڑوسی کو رسوا کرنا ہے۔‘‘