لاہور دھماکا:ڈی آئی جی ٹریفک سمیت 2پولیس آفیسر شہید

February 13, 2017

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور (سی ٹی او) کیپٹن احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل لاہور میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہوگئے، سی سی پی او امین وینس نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

احمد مبین چیئرنگ کراس لاہور پر ٹریفک کو رواں رکھنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں احتجاج کے باعث ٹریفک جام تھا ۔

واقعے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

احمد مبین اس سے قبل ایس ایس پی سی ٹی ڈی بھی رہے ہیں، دھماکے کے متعدد زخمیوں کو گنگا رام اسپتال لایا گیا ہے۔