’دی لیگوبیٹ مین‘ نے 3 دن میں 600 کروڑ کمالیے

February 15, 2017

امریکا میں سپر ہیروز سے بڑا کوئی نہیں، بیٹ مین اس بار بھی باکس آفس کاسلطان بن گیا، فلم ’دی لیگوبیٹ مین‘ نے صرف 3دن میں 6سو کروڑ کمالیے اور ابھی دنیا بھر سے گنتی جاری ہے۔

کرس میک کے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’دی لیگو بیٹ مین‘2014 ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی لیگو سے بنے سپر ہیرو بیٹ مین کے گرد گھومتی ہے، جس کے سامنے گوتھم سٹی کو بچانے کا مشن ہے، جہاں جوکرز کے روپ میں دشمن حملہ کردیتے ہیں اور پھر ایکشن سے بھرپور ہنگامہ شروع ہوتاہے۔