ایف بی آر کو ساڑھے چار ماہ میں 18 سو ارب ریونیو جمع کرنا ہوگا، چیئرمین

February 17, 2017

اسلام آباد ( حنیف خالد ) ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنوں اٹھارہ ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹوں میں تعینات بنیادی سکیل نمبر17 سے بنیادی سکیل نمبر21 کے عہدیداروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ ساڑھے چار ماہ میں اٹھارہ سو ارب روپے کا ریونیو وصول کرنے کے لئے کمربستہ ہو جائیں یہ ہدایت ایف بی آر کی تیسری فلور پر واقع وڈیو کانفرنس روم میں موجود ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے اپنی ٹیم کے ارکان ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ خان وزیر ممبر فیٹ نوشین امجد ممبر لیگل محمد علی ایندر (INDAR) ممبر آڈٹ پالیسی میڈیم رعنا سیرت ، ممبر آئی ٹی ڈاکٹر اقبال کی موجودگی میں ہزاروں افسروں کو ٹیلی کانفرنس کے دوران دی۔ ٹیلی کانفرنس تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی جس میں آئی آر کے چیف کمشنروں، کمشنروں، ایڈیشنل کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں نے اپنی تجاویز دیں۔