اورنگی ٹائون، طالبعلم نے خود کشی کرلی

February 17, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون سیکٹر 10 ربانی کالونی ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب مکان نمبر 13/15سے پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی جسشناخت 18سالہ احسن ولد مختیار کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی احسن کو اسکے والد مختیار نے اسکول نہ جانے پر ڈانٹا تھا جس کے بعد احسن نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔