مصباح الحق نےدورہ ویسٹ انڈیز تک کپتانی کا اشارہ دیدیا

February 17, 2017

شارجہ (نیٹ نیوز ) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز تک کپتانی کا اشارہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا پی ایس ایل فارم سے بحالی میں مدد ملے گی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو گی۔ واضح رہے اس سے پہلے کرکٹ کے حلقوں میں مصباح کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہیں زوروں پر تھیں۔ خود مصباح الحق نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ہی کوئی فیصلہ متوقع ہو سکتا ہے ۔